Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ویڈیو: عمران خان کے طنز پر شہبازشریف کا جواب

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم کو پاکستان کی مقدس سرزمین کا احساس نہیں، شہباز

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں شریف خاندان پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا ایسا کہ لگتا ہے شریف فیملی گوالمنڈی میں نہیں بلکہ بکنگھم پیلس میں پلا بڑھا ہے۔ آج شہباز شریف نے اس طنز کا جواب دیا ہے۔

مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس تقریر کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہتا، مجھے اس پر بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گوالمنڈی میں بڑے نیک، مسلمان اور عظیم پاکستانی رہتے ہیں۔ ان کے آباؤ و اجداد قیام پاکستان کے وقت خون کے دریا عبور کرکے پاکستان آئے اور گوالمنڈی، کراچی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آکر آباد ہوئے۔ وزیراعظم گوالمنڈی سمیت پاکستان کے علاقوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ یہ ایسا وزیراعظم ہے جس کو احساس ہی نہیں کہ پاکستان کا ہر چپہ، ہر گلی، ہر قصبہ، ہر شہر، ہر گاؤں مقدم اور مقدس ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. آمنہ  September 19, 2020 7:32 am/ Reply

    اتنے مقدس ہیں تو چھوڑ کے باہر کیوں نیٹھے ہو؟

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube