Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور میں تھری ڈی زیبرا کراسنگ متعارف

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فیصل چوک اور مزید 20 مقامات پر بنائی جارہی ہیں

لاہور میں پہلی مرتبہ تھری ڈی زيبرا کراسنگ متعارف کرا دی گئی ہے۔

لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشم کے مطابق مال روڈ پر زيبرا کراسنگ کے ڈيزائن میں جدت پیدا کی گئی ہے جس سے حادثات میں کمی لانے کے ساتھ سڑک کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ہوا میں اڑتی دکھائی دیتی مختلف رنگوں سے بنی یہ زیبرا کراسنگ پيدل چلنے والوں کی سہولت کے ليے فیصل چوک پر بنائی گئی ہے جو لاہور کی خوبصورتی بڑھانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

شہر میں مزید 20 مقامات پر ایسی ہی تھری ڈی زیبرا کراسنگ بنائی جائیں گی۔ یہ رات کو چمکتی بھی ہیں اور انہیں متعارف کرانے کا مقصد شہريوں کو صرف مخصوص پوائنٹس سے سڑک پار کرنے کی ترغيب دينا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube