Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور:پلاٹ نام نہ کرنے پرشوہر کےتشدد سے خاتون جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

News-in-Brief-Urdu

لاہور میں پلاٹ نام پر نہ کرنے اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کر کے بیوی کو مار دیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو مجبور کیا کہ وہ اپنا پلاٹ اس کے نام کر دے اور 25لاکھ روپے بھی اسے دے تاہم بیوی کے انکار پر اس نے خاتون پر تشدد کیا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 25 سالہ نیرش پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے ان کے سر اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ وہ 3 بچوں کی ماں بھی تھیں۔ قتل سے پہلے خاتون اپنی دو بیٹیوں کو اسکول چھوڑ کر آئی تھیں۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر کو حراست میں لے لیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube