Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجاب میں کسی کوکوئی بلیک میل کرے تووہ براہ راست رابطہ کرے،فیاض الحسن

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

موٹروے واقعے پر تمام ادارے میدان میں ہیں

سوشل ميڈيا پر لڑکی کوہراساں کرنے والے باپ بيٹا گرفتار ہونے پروزيراطلاعات پنجاب نےسماء کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ پنجاب میں کسی خاتون یا بچے کوکوئی بلیک میل کرے تو وہ براہ راست اُن سے رابطہ کرے۔

جمعرات کولاہور ميں پريس کانفرنس کرتےہوئےفیاض الحسن چوہان نےموٹروے کيس ميں متاثرہ خاتون کی طرف سے2 ملزمان کی شناخت کرنےکی تصدیق کردی۔

انھوں نےبتایا کہ موٹروے واقعے پر تمام ادارے میدان میں ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مرکزی ملزم عابد کا بھائی بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ وقارالحسن کو بھی پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سر کی قیمت مقرر کئے جانے پر وقار کے اطراف موجود لوگوں نے اس کوگرفتار کروایا۔

اس کےعلاوہ وقار الحسن نے پولیس کو بیان دیا کہ شفقت،بالا مستری کون ہےاورحکومتی پریس کانفرنس شفقت کی گرفتاری کی بنیاد بنی تھی۔ سرکاری بیانات سے متعلق صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور شیخ عمر نے جو بھی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی تھی وہ غلط تھی اور اس پر شیخ عمر نے معافی مانگ لی ہے۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے غلط بیانی کی اور موٹروے سے متعلق حقائق کے منافی بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کواس چیز کا ادراک نہیں تھا کہ وہ کیا کہ رہے ہیں،قائد حزب اختلاف کو ایوان میں معافی مانگنی چاہیے تھی۔

لاہور کےایک اورواقعے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ متاثرہ بچی کا والد بھی سامنے نہیں آنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے والد کو کہا کہ اگر ملزم کو نشانہ عبرت نہ بنایا تو کل کو کسی اور کی بچی نشانہ بنے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube