Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جرائم، گمشدگیوں کے بڑھتے واقعات پر شہزاد اکبر عدالت طلب

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

Shahzad Akber

وفاقی دارالحکومت میں جرائم اور گمشدگیوں کے بڑھتے واقعات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو طلب کرلیا۔

سرکاری افسر ساجد گوندل گمشدگی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے انصاف میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق پولیس کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ساجد گوندل کو ہوا کیا تھا کیا کچھ پتہ چلا ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے بتایا ساجد گوندل واپس آچکے ہیں۔ عدالتی حکم کے دوسرے دن ہی کابینہ نے نوٹس لیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نوٹس کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔ ساتھ یہ بھی پوچھا عام شہریوں کے لیے کیا ہوا؟ شہر میں ڈاکے پڑ رہے ہیں، لوگوں کا تھانہ سسٹم پر اعتبار ہی نہیں رہا۔ اگر میں بھی کچھ غلط کروں تو پولیس کا برتاؤ میرے ساتھ عام شہری کی طرح ہو۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ عام شہریوں کے لیے کچھ بھی نہیں ہو رہا سب ایلیٹ کے لیے ہو رہا ہے۔

عدالت نے گمشدگیوں کے بڑھتے واقعات پر مشیر داخلہ شہزاد اکبر، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو پیر 21 ستمبر کو طلب کرلیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube