Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ویڈیو بناتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار ریلوے انجن سے ٹکراگیا

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

نوجوان دنیا میں مشہور ہونا چاہتا تھا

ہری پور میں ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں نوجوان عمیر ریل گاڑی کے انجن سے ٹکرا گیا۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ہری پور میں ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں نوجوان تھانے پہنچ گیا۔ ریلوے ایکٹ کی دفعہ 325 پی پی سی اور اے 1۔122 کے تحت نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

نوجوان ہری پور ریلوے لائن پر دنیا میں مشہور ہونے کیلئے ٹک ٹاک بنانا چاہتا تھا۔ نوجوان اپنے 4 دوستوں کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر پہنچا، جہاں سے ہزارہ ایکسپریس کو گزرنا تھا۔

نوجوان ٹرین کی آواز سن کر ٹریک کے ساتھ چلنے لگا، اسی اثنا میں پیچھے سے آتی ہزارہ ایکسپریس اس کے پاس سے گزری اور ٹرین کا انجن دائیں جانب سے زور سے اس کے سر سے ٹکرایا، تاہم تمام حادثے میں نوجوان محفوظ رہا۔

[caption id="attachment_2042396" align="alignright" width="800"] مذکورہ ویڈیو بناتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار عمیر[/caption]

سما سے خصوصی گفتگو میں گرفتار نوجوام عمیر کا کہنا تھا کہ 4 دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آیا، ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ واقعہ کے دوران میرا موبائل کھو گیا اور کسی نے ویڈیو واہرل کردی۔

ریلوے تھانہ کے ایس ایچ او سردار عامر کے مطابق نوجوان موقع سے بھاگ گیا تھا، تاہم اطلاع ملنے پر اسے ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube