Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

موٹروےواقعہ: احتجاج سے پہلے کی ویڈیو پرپچھتاوا نہیں، ثروت گیلانی

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

موٹروے زیادتی کیس جیسا سنجیدہ معاملہ بھی شوبز سے جڑی بعض شخصیات نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ریپ کے بڑھتے کیسز کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے مظاہرے میں شریک ہونے سے پہلے اداکارہ ثروت گیلانی نے تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی مگر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد واپس ہٹا دی۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کے ساتھ 12 ستمبر کو پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے میں شرکت سے پہلے مظاہرے کی تیاریوں پر مبنی ویڈیو بنائی تھی۔ جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ’انجوائے‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں فریحہ الطاف پوچھ رہی ہیں کہ ثروت! ہم کیا ہورہے ہیں۔ ثروت گیلانی نے جواب دیا کہ ہم Protest کو فالو کرنے کے لیے Professional ہو رہے ہیں۔ فریحہ الطاف نے کہا کہ ہم بہت زیادہ پروفیشنل ہورہے ہیں۔ مجھے پتہ ہے کیا کیا کرنا ہوتا ہے پروٹیسٹس پر۔ اس پر ثروت گیلانی نے کہا کہ ہاں ہم مہذب کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ ہماری تیاری مکمل ہے۔ پلے کارڈز ریڈی ہیں اور اب  نو مور ریپ!

سماء ٹی وی نے وضاحت کے لیے اداکارہ سے رابطہ کیا انہوں نے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ویڈیو پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube