Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

نیلی کار والے سیریل کلر کو دو مرتبہ سزائے موت

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 1 week ago

ملزم پر 4 لاکھ جرمانہ بھی عائد

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خوف و دہشت کی علامت نیلی کار والا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ ماڈل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر سیریل کلر خالد ظفرکو سزائے موت سنادی۔

مجرم خالد ظفر نے گلشن اقبال میں خوف ودہشت پھیلائی ہوئی تھی۔ میڈیکل اور جنرل اسٹورز کو لوٹتا اور معمولی مزاحمت پر گولی مار دیتا تھا۔

ماں باپ سے ناراض ملزم والد کی نیلی کار میں ہی ڈکیتیاں کرتا تھا جس کے باعث وہ نیلی کار والا سے مشہور ہوا۔ ملزم نے گلشن اقبال ودیگرعلاقوں میں وارداتوں کے دوران آٹھ ماہ میں 4 افراد کو قتل کیا۔

ملزم نے البدرمیڈیکل پر شمس اور محمد ساجد جبکہ مارچ 2004 میں بوپی میڈیکل پر ایاز کو قتل کیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سیریل کلر خالد ظفر کو 2 مرتبہ سزائے موت سنادی۔ عدالت نے مقتولین کے اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ دینے کا بھی حکم دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube