Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

جہلم، کمسن بچی پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

والدین کارروائی نہیں کرنا چاہتے

جہلم میں ٹیوشن سینٹر میں کمسن بچی پر تشدد کرنے والے استاد کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایک استاد کم سن بچیوں پر تشدد کر رہا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جہلم کے محلہ خانساماں میں واقع نجی ٹیوشن سینٹر میں پیش آیا ہے۔

وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ٹیچر ابوبکر کو پکڑا تو طالبات کے والدین ہی آکر ملزم کو چھڑالے گئے۔ پولیس کے مطابق بچیوں کے والدین پہلے کارروائی سے گریز کررہے تھے مگر سمجھانے پر انہوں نے ملزم کے خلاف درخواست دی۔ پولیس حراست میں ملزم ابوبکر طالبات اور والدین سے معافی مانگتا نظر آیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube