Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

گوادر میں سستے پیکج کی سیاحتی سرگرمیاں شروع کرنےکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
Ship Gwadar

فوٹو: گوادر پورٹ اتھارٹی

گوادر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ٹورازم پروموشن لائسنس کی حامل پہلی چارٹرڈ ائیرلائن رواں ماہ سستے پیکیج کے تحت گوادر میں سیاحتی خدمات شروع کرے گی۔

کراچی میں گورار میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہاشو گروپ اور نجی چارٹرڈ ائیر لائن کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر ہاشو گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ باہمی اشتراک سے گوادر میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ سی او او ہاشو گروپ حسیب گردیزی نے کہا کہ رواں ماہ گوادر میں سستے پیکیج کے تحت سیاحتی خدمات شروع کردی جائیں گی۔

پیکج میں تفریح، خوراک، رہائش، سفاری بوٹ، رائڈنگ اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات شامل ہیں۔

گوادر کے لیے چارٹرڈ سروس دینے والی نجی ائیر لائن کمپنی کے سی ای او اکبر جعفر نے کہا کہ خواہش مندوں کو ہر ہفتے کے اختتامی دن چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے گوادر پہنچایا جائے گا۔ یہ بھی کہا کہ دوسرے مرحلے میں شمالی پاکستان سے گوادر کی سیاحت کے لیے بھی پیکج متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اے سی سی ایل 19سیٹر ائیر کرافٹ کے ذریعے گوادر ٹورازم آپریشن کرے گا۔

اے سی سی ایل ٹورازم پروموشن لائسنس کی حامل پہلی چارٹرڈ ائیرلائن ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube