Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پارلیمنٹ کے ہنگامہ خیز اجلاس میں متعدد قوانین منظور

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 1 week ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے شدید احتجاج اور واک آؤٹ کے باجود حکومت نے عددی اکثریت کی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف بلز سمیت متعدد قوانین کی منظوری دیدی۔

مشترکہ اجلاس میں سینیٹ سے آج مسترد ہونے والا انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020، سروئنگ اینڈ میپنگ ترمیمی بل 2020 اور اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020  بھی اپوزیشن کی غیر موجودگی میں منظور ہوگیا جبکہ ضمنی ایجنڈے کے تحت میڈیکل ٹریبیونل بل 2019 بھی اپوزیشن کی غیر موجودگی میں پاس ہوگیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے دوران اسلام آباد وقف املاک بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اسلام آباد وقف املاک بل کے مطابق وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں مساجد، امام بارگاہوں کے لیے زمین وقف کرنے سے پہلے رجسٹرڈ کرانا ہوگی۔ مدارس اور دیگر فلاحی کاموں کے لیے زمین وقف کرنے سے قبل رجسٹر کرانا ہوگی۔

بل کے مطابق حکومت کو وقف املاک پر قائم تعمیرات کی منی ٹریل معلوم کرنے اور آڈٹ کا اختیار ہوگا۔ وقف کی زمینوں پر قائم تمام مساجد، امام بارگاہیں، مدارس وغیرہ وفاق کے کنڑول میں آجائیں گی۔ وقف املاک پرقائم عمارت کے منتظم منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے تو حکومت انتظام سنبھال سکے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube