Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

چوتھی بس میں آتشزدگی، پشاور میٹرو سروس بند

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

تمام بسوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا

ایک ماہ کے اندر پشاور بی آر ٹی کی چوتھی بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث سروس عارضی طور پر معطل کرکے تمام بسوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بی آر ٹی کو چلانے والی کمپنی ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ حیات آباد فیڈر روٹس پر چلنے والی بس کے پچھلے حصے میں آگ لگی ہے۔ بس میں سوار شہریوں کو باحفاظت بس سے نکال لیا گیا جبکہ آگ کو بجھانے کے لئے فائر فائٹر روانہ کردیے گئے ہیں۔

ٹرانس پشاور کے ترجمان محمد عمیر خان کے مطابق مسلسل آگ لگنے کے واقعات کے باعث پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ تمام بسوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ بی آر ٹی کی بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی اور ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد سروس کو بحال کیا جائے گا۔

کب کہاں آگ لگی

چند دن قبل 11 ستمبر کو بی آر ٹی کی بس مسافروں کو لے کر گلہبار اسٹیشن کے پاس پہنچی تو اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے وقت بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔ جنہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر بجھائی۔ ریسکیو کے مطابق واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل 2 ستمبر کو حیات آباد فیز 6 میں دوران سفر بی آرٹی بس میں اچانک آگ لگی تھی اور اس وقت بھی بس میں شہری سوار تھے۔

علاوہ ازیں 26 اگست کو حیات آباد میں بی آر ٹی اسٹیشن نمبر 28 کے قریب دوران سفر بس کی چھت میں آگ لگی تھی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے اس وقت کہا تھا کہ آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے مگر ابھی تک کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہ آسکی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube