Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پی آئی اے میں 2سال تک کے بچوں کاسفر مفت

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 7 days ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 7 days ago
PIA

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان انٹرنیشنل لائن (پی آئی اے) نے 2 سال تک کے بچوں کا سفر مفت کر ديا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب مسافر اپنے ساتھ 2 سال تک کے بچوں کو بنا کسی اضافی کرائے کے اندرون ملک لے جاسکیں گے لیکن بچوں کا نام ٹکٹ میں لازمی دینا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سہولت اکانومی اور ایگزیکٹو کلاس پر بھی دستیاب ہوگی۔

پی آئی اے کا سینئرسٹیزن کيلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

اندرون ملک سفر کرنے والے والدین کے ٹکٹ پر پہلے 2سال تک کے بچوں پر 10 فیصد مزید کرایہ ادا کرنا ہوتا تھا لیکن نئے فیصلے کے تحت اب مفت کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی جانب سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے سفر کے لیے کرایوں میں کمی کی تھی۔ اس وقت پی آئی اے کا یکطرفہ کرایہ 7ہزار 500 روپے ہے۔

WhatsApp FaceBook
PIA

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube