Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

موٹروےواقعہ،شہبازشریف کےغلط بیان سےعوام کےجذبات مجروح،فیصل جاوید

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

اپنےبيان پرمستعفی ہوجانا چاہیے

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شريف نے موٹر وے واقعےپرکريڈٹ لينے کی کوشش کی اوراپنے الفاظ سے عوام کے جذبات کو مجروح کيا ہے۔

اسلام آبادمیں پارلیمنٹ کے باہر بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے شہبازشریف کے موٹروے واقعے سے متعلق بیان پر تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کی معافی سے کام نہیں چلے گا، ان کواپنے بيان پرمستعفی ہوجانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ شہبازشریف نےبیان دےکرکریڈٹ لینےکی کوشش کی جس سے عوام کےجذبات مجروح ہوئے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ نوازشریف نے1993میں ایون فیلڈپراپرٹیزخريديں تاہم نوازشریف نےکہا کہ ہماری لندن میں تو کیاپاکستان میں بھی کوئی جائیدادنہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ چھپانے کیلئےجھوٹ بولاگیا اورجب پانامہ لیکس میں نام آیاتوحسین نوازنےکہا کہ الحمداللہ ہماری ہیں۔

فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن کے کیسز میں شریف خاندان نےآج تک ایک دستاویزی ثبوت نہیں دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube