Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان آج پاک افغان سرحد پر ٹرمینل کا افتتاح کرینگے

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج 16 ستمبر کو پاک افغان سرحد بادینی کے مقام پر ٹریڈ ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔

پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے بعد قلعہ سیف اللہ میں بادینی کے مقام پر ٹریڈ ٹرمینل قائم کردیا گیا ہے، جس کا افتتاح آج بدھ 16 ستمبر کو ہوگا۔

ٹرمینل کے افتتاح پر وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ ٹریڈ ٹرمینل کے قیام سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، جس کا فائدہ دونوں جانب کے تاجروں کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ٹرمینل کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔ ٹریڈ ٹرمینل کا قیام پاک فوج ایف سی بلوچستان اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

نئے ٹریڈ ٹرمینل کے آغاز سے سوشو اکنامک ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ٹریڈ ٹرمینل سے ضلع قلعہ سیف اللہ اور ملحقہ اضلاع میں سڑ کوں بجلی ٹیلی فون جیسی بنیادی سہولتیں میسر آئینگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube