Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

برٹش ائیرویز کا لاہور سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago
British airways

فوٹو: گیٹی امیجز

برٹش ائیرویز نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق لندن سے لاہور براہ راست پرواز کا آغاز 14 اکتوبر سے ہوگا۔ لاہور لندن ہفتے میں 4دن دستیاب ہوں گی جبکہ ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی۔

برٹش ائیرویز کی پروازیں لاہور کو لندن، کینیڈا اور امریکا سے منسلک کر دیں گی۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پروازوں کا آغاز دو طرفہ گہرے تعلقات اور پاکستان پراعتماد کا مظہر ہے، امید ہے پروازوں سے کاروباری روابط، عوام سے تعلقات اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube