Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

قابل اعتراض مواد:ٹک ٹاک کے93ہزار اکاؤنٹس بلاک

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی درخواست ٹک ٹاک انتظامیہ نے قابل اعتراض مواد پر 93 ہزار اکاؤنٹس بلاک کردیئے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پر غیر قانونی اور قابل اعتراض مواد کی بندش کیلئے مختلف پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

فیس بک

پی ٹی اے کے مطابق فیس بک نے پاکستانی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے، جب کہ پی ٹی اے نے اداروں کی شکایات کے اندارج کیلئے آن لائن پورٹل بھی قائم کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل پر 34 اداروں کو رسائی دی گئی ہے، جب کہ پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیساتھ رابطے میں ہے۔ پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستانی قوانین کے تحت کارروائی کیلئے رضامند کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر

کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ٹویٹر نے رپورٹ کیا گیا 33 فیصد مواد بلاک کر دیا۔ جب کہ دیگر 16 ہزار 348 لنکس بلاک کرنے کیلئے بھی ٹوئٹر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ٹویٹر نے رپورٹ کیلئے گئے لنکس میں سے 5 ہزار 555 لنکس بلاک کیا۔ ٹک ٹاک نے پاکستانی شکایات کے اندراج کیلئے ای میل ایڈریس مختص کردیا ہے۔

ٹک ٹاک

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک نے اپنے طور پر 56 لاکھ غیر قانونی ویڈیوز اور لنکس بلاک کیے۔ ٹک ٹاک نے قابل اعتراض مواد والے 93 ہزار سے زائد اکاونٹس بلاک کر دیئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube