Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: نجی اسکول کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول میں 9 ویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ ، قانونی کارروائی سے انکار کرنے والے والدين نے نماز ظہر کے بعد بچی کی تدفين بھی کردی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ فیڈرل بی ایریا میں قائم نجی اسکول ہیپی پیلیس کیمپس 3 میں پیش آیا۔ طالبہ کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپاتل پہنچنے والے والد نے بچی کا پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا، جس کے بعد والد میت بغیر کسی کارروائی کے گھر لے گئے۔

بچی کو پہلے اسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بتایا گیا کہ بچی انتقال کرچکی ہے، جس کے بعد اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او گلبرگ تھانے کے مطابق بچی کی عمر 15 سال تھی، جو 9 ویں کلاس کی طالب علم تھی۔ حادثے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا نمائندوں کے پہنچنے پر اسکول انتظامیہ نے اسکول کے دروازے بند کردیئے اور کسی کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔

اسکول کی عمارت 2 منزلہ ہے۔ یہ گلز کیمپس ہے، جہاں اسکول انتظامیہ کے مطابق بچی کا پاؤں پھسلا اور بچی سر کے بل گر کر جاں بحق ہوئی۔ اسکول مالک کے مطابق بچی حادثاتی طور پر گری، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

بچی کے والدین کا بیان

میڈیا سے گفتگو میں بچی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ سے کوئی شکایت نہیں۔ اریبہ کی طبیعت صبح سے ہی ٹھیک نہیں تھی۔ اریبہ اسکول نہیں جانا چاہتی تھی۔ اسکول کا پہلا دن تھا اس لئے اریبہ اسکول گئی۔ ہمارے سب بچے اسی اسکول سے پڑھے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube