Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گے

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 15 ستمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر لاہور پہنچ گئے جہاں گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزيراعظم عمران خان نے راوی ريور فرنٹ پراجيکٹ کا سنگ بنياد رکھ ديا جبکہ سنگ بنياد کی تقريب ميں پودا بھی لگايا۔

وفاقی وزراء شفقت محمود، فیصل واوڈا، مشیر شہزاد اکبر، سینیٹر فیصل جاوید، چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم گورنر ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر وے واقعہ کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

صوبائی حکام کی جانب سے وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی وسیاسی امور پر بھی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube