Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ملک بھرمیں شادی ہالزآج15ستمبرسےکھول دیئےجائینگے

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پاکستان بھر میں شادی ہالز آج 15 ستمبر سے کھل جائیں گے۔ اس موقع پر ہال ملازمین کا کرونا ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومتی ایس او پیز کے مطابق شادی ہالز کھلنے پر کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ گنجائش سے 50 فیصد کم افراد کو تقریب میں شمولیت کی اجازت ہوگی۔

پنجاب میں بھی شادی ہالز آج 15 ستمبر سے کھلیں گے۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق مہمانوں کو ہاتھ نہ ملانے، بغل گیر نہ ہونے، موبائل فون اور دوسری ڈیوائسز شیئر نہ کرنے کے پوسٹر بھی چسپاں کیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں بھی آج سے شادی ہالز کھلیں گے جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے اعلامیہ کے مطابق تمام اسٹاف کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی ہے۔

تمام مواقع پر سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے اور ہالز کے داخلی راستے پر ہینڈ سینیٹائزر، صفائی اور اسپرے کا انتظام کیا جائے گا۔ شادی ہالز رات 10 بجے بند ہو ں گے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔

سندھ میں کاروباری مراکز ہفتے میں 6 روز کھلیں گے۔ اس حوالے سے 15 اکتوبر تک کیلئے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔ کاروباری مراکز صبح 6 سے رات 8 بجے تک کھلیں گے، ریسٹورنٹس ایس او پیز کے تحت ہی کھولے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube