Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان بھرمیں تعلیمی ادارے آج سے کھول دیئے گئے

SAMAA | , , , and - Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تعلیمی سرگرمیوں کا 187 روز بھی آغا

پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے ببنے والی صورت حال بہتر ہونے پر تعلیمی ادارے آج 15 ستمبر سے کھول دیئے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو 27 فروری کو پہلا کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے پر بند کیا گیا تھا۔

کرونا وائرس کے سبب بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج 15 ستمبر سے کھول دیئے گئے ہیں۔ تعلیمی ادارے گزشتہ 6 ماہ سے بند تھے۔ تعلیمی اداروں کے پہلی دن کلاس رومز میں طلبا کی بڑی تعداد موجود ہے۔ بچوں نے خوشی خوشی تعلیمی اداروں کا رخ کیا۔

پہلے مرحلے ميں 9 ويں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز کا آغاز کيا جارہا ہے۔ دوسرے مرحلے ميں چھٹی جماعت سے 8 ويں جماعت تک کے طلباء کو اسکول جانے کی اجازت ہوگی اور تيسرے مرحلے ميں پرائمری کلاسز شروع کی جائيں گی۔

حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں پر سختی سے عمل درآمد کیلئے ایس او پیز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پی پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والے ادارے کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام بچوں اور اسٹاف کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

اسکولز ميں داخلے سے پہلے سينيٹائز لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جو بچہ ماسک پہن کر نہیں آئے گا، اس تعلیمی ادارے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، جب کہ طبیعت خراب ہونے پر بھی بچے کو چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں ميں صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ حکومتی اعلان پر کچھ طلبہ خوش تو کچھ ناراض بھی نظر آئے۔

سندھ

سندھ حکومت نے سول اور صوبائی انتظامیہ کے ذریعے اسکولز کی مانیٹرنگ کے ليے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اسکولوں کے وزٹ کریں گی۔ ترجمان سندھ حکومت سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں کلاس نہم اور اس سے اوپر کی تمام کلاسز کھولی جارہی ہیں۔ والدین کے تعاون کے بغیر ہم اسکولز میں کرونا پھیلنے سے نہیں روک سکتے۔ والدین اپنے بچوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکول بھیجیں۔

پنجاب

لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے۔ کرونا وباء سے بچنے کیلئے قوائد و ضوابط وضع کیئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت

ملک بھر کی طرح اسلام آباد کے تعليمی ادارے بھی طويل چھٹيوں کے بعد کھل گئے۔ طلبا ايس او پيز کے ساتھ اسکول، کالجز اور يونيورسٹيز پہنچ گئے۔

خیبر پختونخوا

کرونا وائرس سے بننے والی صورت حال میں بہتری کے بعد ملک بھر کی طرح پشاور سمیت خیبر پختونخوا ميں بھی سخت ايس او پيز کے ساتھ تعليمی سرگرميوں کا آغاز ہوگيا ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گيا ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لیے کیا ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔ صابن، ماسک، تھرما میٹر اور سینیٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں طلبا ، اسٹاف اور دیگر عملے کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی بھی سخت ہدایت کی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube