Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

رحیم یارخان: تیرہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بہنوئی نے دوست کے ساتھ ملکر اپنی 13 سالہ سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

رحیم یار خان کے عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی ایک شخص نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی بڑی بیٹی حاملہ تھی جس کی دیکھ بھال کیلئے چھوٹی بیٹی کو بھیجا تھا۔ وہاں داماد نے دوست کے ساتھ ملکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور شدید جسمانی تشدد کرکے لڑکی کو بے ہوش کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube