Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گوجرانوالہ: 15روز میں 6بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

واقعے میں 4سالہ بچی قتل بھی ہوئی

گوجرانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہونے سے صرف 15 روز میں 6 بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی جس میں سے ایک 4 سالہ بچی قتل بھی ہوئی۔

پولیس کے مطابق 15 روز میں 4 بچے اور 2 بچیاں زیادتی کا شکار ہوئیں جبکہ رسول نگر میں ملزم کے ہاتھوں 4 سالہ بچی زندگی سے محروم ہوگئی۔

شہریوں نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ظلم ہے بربریت ہے، ان لوگوں کو پھانسی دینی چاہیے۔ یہی لوگ بار بار جرم کرتے پھر چھوٹ جاتے ہیں، سخت قانون ہونا چاہیے۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ اکثر واقعات میں قریبی رشتہ دار ملوث پائے گئے۔ ایف آئی آر درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ سخت سزا دلوائیں گے۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ قانون سازی سخت ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں میں اعتماد بھی پیدا کرنا چاہیئے تاکہ وہ اپنے بڑوں کو ایسے ناخوشگوار واقعات کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کرسکیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube