Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وفاقی کابینہ موٹروےریپ کیس میں پیشرفت کاجائزہ لےگی

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل 15 ستمبر کوطلب کرلیا گیا ہے۔موٹروے زیادتی کیس میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔کابینہ اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں موٹروے زیادتی کیس میں پیش رفت اور سی سی پی او لاہور کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال بھی زیرغور آئے گی۔

کابینہ مشکوک پائلٹس کے لائسنسز کی منسوخی کا معاملے پر غور کرے گی۔ لاہور،پشاور اور راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

آئینی ترمیمی بل 2020 کی منظوری،ای سی سی اورانرجی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اجلاس میں نیشنل ڈزاسٹررسک منیجمنٹ کےسی ای اوکی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اورافغان امن عمل کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube