Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Hyd rain

فوٹو: آن لائن

محکمہ موسمیات نے کراچی کے بعض علاقوں سمیت اندرون سندھ کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسميات خالد ملک کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بارش برسانے والاسسٹم بھارتی گجرت اور ممبئی میں موجود ہے۔ اس سسٹم کے باعث کچھ مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوگئیں جو آئندہ چار سے پانچ روز تک موجود رہے گا لیکن اس کی شدت انتہائی کم ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 19 ستمبر تک کراچی کے نواحی علاقوں لانڈھی، گلشن حدید اور اطراف میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ تھرپرکر میں ڈیپلو، مٹھی اور اسلام کوٹ میں بارشیں متوقع متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران سندھ بھر میں سیلاب کے باعث 136 افراد جاں بحق جبکہ 23 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق بارشوں کے باعث 45 ہزار 961 مویشی ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ کچے اور پکے مکانات کی ایک بڑی تعداد منہدم ہوگئی ہے۔

اگست کے آخر میں ہونے والی بارش سے 9 اضلاع بری طرح سے سیلاب کی زد میں آئے جن میں کراچی، تھر پارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور حیدر آباد شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے چار ڈویژن کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا۔ ان میں کراچی ڈویژن کے ضلع جنوبی، ضلع غربی، ضلع شرقی، ضلع وسطی، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube