Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ: بارشوں میں 136افراد جاں بحق اور 23لاکھ بے گھرہوئے

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سندھ میں حالیہ بارشوں کے دوران 136 افراد جاں بحق جبکہ 23 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے۔

یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتے کو مختلف ممالک کے سفارتکاروں کو صوبے میں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں امریکا، کینیڈا، چین جاپان، متحدہ عرب امارات، فرانس اور برطانیہ کے سفارتکار، سندھ کے صوبائی وزراء اور افسران بھی شریک تھے۔

مراد علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ بارشوں کے باعث 45 ہزار 961 مویشی ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ کچے اور پکے مکانات کی ایک بڑی تعداد منہدم ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی پریزنٹیشن میں اجلاس کو بتایا کہ اگست 2020 میں ہونے والی مجموعی بارش سے 9 اضلاع بری طرح سے سیلاب کی زد میں آئے جن میں تھر پارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور حیدرآباد شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے چار ڈویژن کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا۔ ان میں کراچی ڈویژن کے ضلع جنوبی، ضلع غربی، ضلع شرقی، ضلع وسطی، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube