Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

کراچی: 4 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی،4افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں 4 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عمارت میں 3 بھائیوں کی فیملی رہائش پذیر تھی۔

نمائندہ سما یاسر حسین کے مطابق کراچی کے علاقے ہجرت کالونی ميں 4 منزلہ عمارت کو رات گئے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بريگيڈ کی 2 گاڑياں آگ بجھانے پہنچ گئیں۔

آگ نے عمارت کی 2 منزلوں اور نیچی کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق بھی ہوئے، جس میں 2 خواتین، 1 بچی اور 1 مرد شامل ہیں۔

حادثے کے دوران ایک شخص جان بچانے کیلئے دوسری منزل سے کود کر زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عمارت میں 3 بھائیوں کی فیملی رہائش پذیر تھی۔

اامدادی ٹیموں کے مطابق متاثرہ تمام افراد عمارت کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی مگر وہ وقت پر نہ پہنچ سکی۔

آگ لگنے سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، فی الحال حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آگ کیسے لگی۔ سامنے آنے والی وجوہات سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ آگ پہلی منزل پر شارٹ سرکٹ یا نیچے واقع دکانوں میں رکھے کیمیکل سے لگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube