پشاورمیٹرو: ایک ماہ میں تیسری بس کو آگ لگ گئی

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 11, 2020 | Last Updated: 7 months ago

مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے فلیگ شپ منصوبہ میٹرو بس میں افتتاح کے ایک ماہ کے اندر تیسری مرتبہ آگ بھڑک اٹھی۔ بس میں سوار شہروں نے بھاگ کر جان بچائی۔

بی آر ٹی کی بس مسافروں کو لے کر گلہبار اسٹیشن کے پاس پہنچی تو اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے وقت بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔ جنہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر بجھائی۔ ریسکیو کے مطابق واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میٹرو بس میں دوبارہ آگ لگ گئی

بی آر ٹی کی بس میں آگ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ایک ہفتہ قبل 2 ستمبر حیات آباد فیز 6 میں دوران سفر بی آرٹی بس میں اچانک آگ لگی تھی اور اس وقت بھی بس میں شہری سوار تھے۔

اس سے قبل 26 اگست کو حیات آباد میں بی آر ٹی اسٹیشن نمبر 28 کے قریب دوران سفر بس کی چھت میں آگ لگی تھی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے اس وقت کہا تھا کہ آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے مگر ابھی تک کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہ آسکی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube