Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

مشیررکھناوزیراعظم کااختیارہے،لاہورہائی کورٹ میں جواب جمع

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

لاہورہائی کورٹ نےوزیراعظم عمران خان کےمعاونين خصوصی اورمشیروں کےتقرر کےخلاف درخواست پرجواب داخل نہ کرانے والے مشیروں کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔عبدالحفیظ شیخ کی جواب دینے کے لیے مہلت کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے مشیروں اور معاونين خصوصی کے تقرر کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔وزیراعظم عمران خان، وزارت قانون اور 4 مشيروں کي جانب سے جواب جمع کرا ديا گيا۔ وزیراعظم نے اپنے جواب میں مشيروں کے تقرر کو آئين و قانون کے مطابق قرار ديتے ہوئے کہا کہ مشیر رکھنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔

شہزاد اکبر نے اپنے جواب ميں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ان کا تقرر قانونی قرار دے چکی ہے،اس لیےدرخواست ناقابل سماعت قراردی جائے۔

جواب داخل نہ کرنے پرعبدالرزاق داؤد،امین اسلم،ڈاکٹرعشرت حسین، بابراعوان،معید یوسف،زلفی بخاری، ثانیہ نشتر، ندیم افضل چن اور شہباز گل کودوبارہ نوٹسز جاری کردیے گئے۔

عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کوعدالتی حکم کی تعمیل کرانے کا حکم دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube