Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سوات:سیلاب سے25سےزائدٹراؤٹ فش فارم بہہ گئے

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مالکان کو بھاری مالی نقصان

سوات میں سیلاب کے دوران 25 سے زائد ٹراؤٹ فش ہیچریاں (افزائش گاہیں) بھی پانی کے ریلوں کی زدمیں آگئیں۔لاکھوں مچھلیاں پانی میں بہہ جانے سے کئی ماہ کی محنت رائیگاں گئی۔

سوات میں آنے والا سیلاب تباہی کے ان مٹ نقوش چھوڑ گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے شدید بارشوں کے دوران مدین کی ندی میں طغیانی آئی۔مدین میں قائم ٹراؤٹ مچھلی کے فارمز میں پانی داخل ہواتو بند ٹوٹ گئے اورواٹرچینل بہہ گئے۔فارمز میں موجود مچھلیاں بھی پانی کی نذرہوگئیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور متاثرين کومعاوضہ دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

سيلاب سے ان ہچریوں میں کام کرنے والےسینکڑوں مزدوربھی بے روزگار ہوگئے۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے جہاں املاک کو نقصان پہنچا وہیں سیاحت کو دھچکا لگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube