Wednesday, October 28, 2020  | 10 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

مروہ قتل کیس:ابتک کوئی ڈی این اےرپورٹ نہیں ملی،تفتیشی حکام

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

Child abuse Depression-TrinetteLucas-option 2-Sept 9

کراچی میں 6سالہ بچی مروہ کے قتل کی تحقیقات کے دوران تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی ڈی این اے رپورٹ نہیں ملی لیکن ڈی این اے رپورٹ منفی بھی ہوئی تو دیگر شواہد نواز کیخلاف ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کيخلاف اغوا، زيادتی اور قتل کی دفعات کے تحت تفتيش ہوگی، مقدمے میں 302 اور 367 کی دفعات بعد میں شامل کی گئیں۔ دہشت گردی کی دفعہ کو کیس کے دوران شامل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقيقاتی ڈرائنگ کے ذريعے ملزم کيخلاف شواہد ملے البتہ ملزم مسلسل بيان بدل رہا ہے۔ گرفتار ملزم مزدوری کا کام کرتا ہے اور بيٹوں کےساتھ کچھ روز قبل ہی پڑوس ميں منتقل ہوا تھا۔

دوسری جانب بخاری کالونی ميں قتل ہونے والی 6 سالہ بچی مروہ کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ريمانڈ پر پوليس کے حوالے کر ديا۔

جمعرات 10 ستمبر کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے سامنے ملزم نواز کو پیش کیا گیا۔

پوليس نے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گيا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube