Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سوات: احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کیخلاف مقدمہ

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس نے احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں روڈ بند کرنے، پولیس پر حملہ آور ہونے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ محمود خان نے ضلع سوات کے علاقہ مدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بعض متاثرین انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث آدھا گھنٹہ روڈ بلاک رہا اور وزیراعلیٰ کو بھی راستہ نہ مل سکا۔

مظاہرین کا کا کہنا تھا کہ بڑا سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد انتظامیہ نے پانی کا رخ موڑنے کیلئے مشنری لگائی جس کے باعث پانی باقی ماندہ گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔

پولیس نے احتجاج کرنے پر 60 افراد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں 9 افراد کو گرفتار کرکے بدھ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تمام افراد کو ضمانت پر رہا کردیا۔

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سوات قاسم علی خان نے بتایا کہ مظاہرین کی تعداد 50 سے 60 کے درمیان تھی۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے علاوہ دیگر ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔ ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube