Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کابینہ اجلاس: بزدار پر سوالات، اسدعمر کو کیا ٹاسک ملا

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
IMRAN KHAN, CABINET, SAPM, ASSETS

فائل فوٹو

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی پر وفاقی کابینہ میں بھی سوالات کھڑے ہوگئے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گورننس کی بہتری کیلئے الگ اجلاس بلانے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بغیر لگی لپٹی عثمان بزدار کی کارکردگی اور پنجاب حکومت کی گورننس پر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نہ کوئی گورننس ہے نہ ہی کوئی کسی کی سنتا ہے۔ کئی صوبائی وزراء تک اپنی حکومت سے مطمئن نہیں۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ پنجاب میں معاملات دن بہ دن خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔ وزیراعظم پنجاب کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور  صوبائی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے الگ اجلاس بلائیں۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نے شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی معاملات پر بریفنگ دی تو وزیر برائے آبی ذخائر فیصل واوڈا نے کہا کہ شاہد خاقان روزانہ  ٹی وی پر بیٹھ کر مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں۔ اسد عمر کو جواب دینا چاہیئے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کردی کہ اسد عمر جواب ایسے دیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube