Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

اوکاڑہ: مالک مکان نے کرایہ دارنی پر تیزاب پھینک دیا

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اوکاڑہ میں چوہدری کالونی میں معمولی تنازعے پر مالک مکان نے کرائے دار کی بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق مالک مکان ناظم علی شاہ اپنے کرائے دار کے میٹر سے بجلی چوری کر کے اپنا اے سی چلاتا تھا اس حوالے سے تنازعے پر اس نے مبینہ طور پر کرائے دار کی بیوی فرزانہ بی بی کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

فرزانہ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بجلی کا بل ہزاروں میں آر ہا تھا اور مالک مکان کا چند سو جبکہ اس کے گھر میں ائیر کنڈینشن بھی استعمال ہوتا تھا۔ مسلسل زیادہ بل آنے پر جب انہوں نے الیکٹریشن کو بلوا کر وائرنگ اور میٹر چیک کروایا تو پتہ انکشاف ہوا کہ مالک مکان ان کے میٹر میں تار لگاکر بجلی استعمال کر رہے تھا جس کا سارا بل ان لوگوں کو دینا پڑتا تھا، اس بات پر کچھ عرصے سے مالک مکان اور کرائے دار کا تنازعہ چل رہا تھا۔

بتایا ہے کہ سٹرھیاں اترتے ہوئے ملزم نے پیچھے سے تیزاب پھینک دیا جس سے ان کا جسم جھلس گیا۔

متاثرہ خاتون کو زخمی حالت میں اوکاڑہ ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ معالجین کا کہنا ہے کہ تیزاب کے حملے سے فرزانہ بی بی 20 فیصد زخم جھلسی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube