Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

منڈی بہاءالدین: پولیس کانسٹیبل ڈنڈوں کے وار سے جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Mandi Bahauddin

فوٹو: آن لائن

منڈی بہاءالدین میں 2 بھائیوں کے جھگڑے کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والا نوجوان پولیس کانسٹیبل ڈنڈوں کے وار سے جاں بحق ہوگیا۔

واقع منڈی بہاءالدین کے علاقہ سوہاوہ میں پیش آیا جہاں وقاص وائرلیس کنڑول کی 15 پر کال چلنے پر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا تھا۔

ایس پی طارق سکھیرا کے مطابق پولیس نے کال رسپانڈ کی، جب وہاں پہنچے تو قمر اور اس کے بھائی ذوالفقار کا جھگڑا چل رہا تھا۔ اسی دوران قمر کے ہاتھ میں موجود ڈنڈا پولیس کانسٹیبل کے سر پر لگا۔

جاں بحق کانسٹیبل تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں تعینات تھا اور اس کی 6 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

پولیس نے قمر نامی ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube