Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: لياری میں 5سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

علاقہ مکینوں نے بچی کو اغواء ہونے سے بچایا

کراچی کے علاقے لياری بغدادی ميں علاقہ مکينوں نے 5 سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق لياری بہار کالونی کی پانچ سالہ بچی والدہ کے ہمراہ ماموں کی طرف آئی تھی اور گھر سے چيز لينے باہر نکلی تو ملزم آصف نے بچی کو اپنے ہمراہ ليا اور چيز دلانے کے بہانے ہوٹل کے قريب لے گيا جہاں علاقہ مکينوں نے ملزم سے بچی کے متعلق پوچھا تو وہ گھبرا کر بھاگنے لگا۔

بچی کے والد کہتے ہيں کہ بچی دوپہر ڈھائی بجے گھر سے باہر نکلی تھی اور واپس نہ آئی۔ گزارش ہے ديگر والدين بھی بچوں پر نظر رکھیں۔

علاقہ مکينوں نے ملزم کو پوليس کے حوالے کر ديا۔ پوليس کے مطابق ملزم آصف لياری کا ہی رہائشی ہے اور ملزم اپنا بيان بھی مسلسل تبديل کر رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube