Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

دریائے سندھ، چناب میں سیلاب سے درجنوں دیہات زیرِ آب

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کئی فصلیں برباد ہوگئیں

دریائے سندھ اور چناب میں سیلاب کے باعث درجنوں دیہات زیر آب آگئے جبکہ فصلیں برباد ہوگئيں۔

کوٹ مٹھن کے مقام پر بڑا ريلا گزرنے پر دريا کنارے بستی کو الرٹ کر ديا گيا۔ اونچے درجے کے سيلاب کے خطرے کے پيش نظر مکين گھروں کو چھوڑ گئے۔

بستی سانگی سمیت 15 سے زائد دیہات بھی شديد متاثر ہوئے جبکہ سیلابی پانی سے ہزاروں ايکڑ رقبے پر کھڑی فصل خراب ہوگئی۔ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے فوری پہنچ کر پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا۔

رحیم یار خان کے قريب درجن سے زائد ديہات زير آب آنے سے سیلابی پانی رہائشی بستیوں ميں داخل ہوگیا۔

خیرپور کے قريب دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سيلاب ہے جہاں کچے کے علاقے ڈوبنے سے ہزاروں افراد پھنس گئے۔ متاثرہ علاقوں ميں امدادی کام شروع نہ ہوسکا جبکہ مکين اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف جانے لگے۔

دریائے سندھ میں جامشورو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں درجنوں ديہات زير آب آگئے۔ پانی میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی آبادی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئی۔

گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد ڈيزازٹر مينجمنٹ نے 9 اور 10 ستمبر کو ہائی فلڈ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدايت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube