Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بغیرتخمینہ سندھ حکومت کوکوئی پیسہ نہیں دےسکتے،شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی کےساتھ پورےسندھ کابراحال ہے،شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت سمجھتی تھی کہ کراچی کا ہی برا حال ہے لیکن پورے سندھ میں ہی کوئی حال نہیں ۔

اسلام آباد منگل کومیڈیا بریفنگ کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگائے بغیر تو سندھ حکومت کو کچھ بھی نہیں دیں گے، کیونکہ پیپلز پارٹی کو تو ٹین پرسنٹ سے زیادہ کا حساب  آتا ہی نہیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ کی بات کریں تو لگتا ہے کہ سیاسی بیان بازی ہو رہی ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سیلابی نقصانات کے تخمینے کیلئے این ڈی ایم اے کی قیادت میں کمیٹی بنائی ہے،وفاقی کابینہ فنڈز کی منظوری تخمینے کی بنیاد پر ہی دے گی،تخمینہ لگائے بغیرتوسندھ حکومت کوایک دمڑی نہیں دے سکتے، اور سب جانتے ہیں کیوں؟پیپلز پارٹی کو ٹین پرسنٹ کے اوپر کا حساب سمجھ ہی نہیں آتا۔

وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ دیہی سندھ کیلئے مالی وسائل کراچی کے ایک کھرب سے زائد کے فنڈزمیں سےنہیں دینگے،دیہی سندھ کی مالی مدد الگ سےکی جائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات نےیہ بھی کہا کہ سندھ کیلئے وفاق جو کرسکا وہ کرے گا لیکن تخمینےکی بنیاد پریہ سب ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube