Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

شعیب دستگیرآئی جی پنجاب کےعہدےسے فارغ،انعام غنی نئےسربراہ

SAMAA | , and - Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

شعیب دستگیر کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار

حکومت پنجاب نےآئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کو تعینات کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نےآئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ منگل کو وزيراعظم کی زيرصدارت وفاقی کابينہ کےاجلاس ميں آئی جی پنجاب کی کارکردگی پربات چيت ہوئی۔ وزیراعظم نےان کی تبدیلی کےفیصلےپر کابینہ کو اعتماد میں لیا اورکابينہ سے گفتگوميں کہا کہ آئی جی پولیس کی نیت پرشک نہیں،مسئلہ ڈیلیوری کا ہے،آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ کےاختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتے۔ارکان کابينہ کا بھی کہنا تھا کہ بطورپولیس افسر آئی جی کو وزیراعلیٰ کےاحکامات کی تعمیل کرنا ہے۔ چند روزسے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اپنے دفتر بھی نہیں آرہے تھے اور ان کے سی سی پی او لاہور سے تنازعات بھی تھے۔ انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے معذرت کی تھی کہ وہ مزید کام نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ شعیب دستگیر کی ریٹائرمنٹ میں 4 ماہ کا عرصہ باقی تھا۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی کونیا آئی جی پنجاب تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی۔غلام دستگیر کوسيکريٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈويژن تعينات کردياگياہے۔ سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن اےڈی خواجہ کووفاقی محتسب مقرر کردیا گیا ہے۔

شعیب دستگیرکی سبکدوشی اورانعام غنی کی تعیناتی کےبعداےآئی جی پولیس فائنانس اینڈ ویلفئیرپنجاب نے بھی ٹرانسفرکا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ نئے آنے والے آئی جی پنجاب پولیس ان کےجونیئر ہیں، اس لئے وہ اس عہدے پر کام نہیں کرسکتے۔

تحريک انصاف کی 2 سالہ حکومت ميں پانچواں آئی جی پنجاب تبديل ہوا ہے۔سبکدوش ہونے والےشعيب دستگير 9 ماہ آئی جی پنجاب رہے۔انھیں 28 نومبر 2019 کوتعينات کیا گیا تھا۔ ان سے قبل عارف نواز7 ماہ، امجد سليمی 6 ماہ عہدے پررہے۔

محمد طاہر ايک ماہ 4 دن پنجاب پوليس کے سربراہ رہےجبکہ کليم امام موجودہ حکومت ميں سب سے پہلے تبديل کئے گئے۔سيد کليم امام 3 ماہ تک آئی جی پنجاب رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube