Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کی تمام پناہ گاہوں کو مثالی بنانے کی ہدایت

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
IK in shelter home

فوٹو: ٹویٹر

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی تمام پانچ پناہ گاہوں کی تین ماہ میں ری ماڈلنگ کی ہدایت کر دی۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے ترلائی میں قائم ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کيا اور وہاں مقيم افراد سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

اس موقع پر سربراہ احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ایم ڈی بیت المال عون عباس نے بریفنگ دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کا خیال رکھنا احسان نہیں بلکہ مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔ خوف آرہا تھا کہ آہستہ آہستہ غریبوں کے متعلق ہم کمزوری نہ دکھا دیں، جیسا کہ سرکاری اسپتالوں میں امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ وارڈز ہوتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سردیوں میں لوگ سڑکوں پر پڑے ہوتے ہیں۔ ترلائی ماڈل پناہ گاہ کے معیار کا ملک کی باقی پناہ گاہوں پر اطلاق کریں گے اور ماڈل پناہ گاہوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریبوں کو عزت اور احترام کے ساتھ ساتھ معیار بھی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس سے مخیر حضرات میں غریب پروری کا جذبہ خود بخود پیدا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube