Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے عدالت سے رجوع

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے،درخواست گزار

ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیوز کےخلاف پشاور ہائیکورٹ میں شہری نے درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر موجود پرغیر اخلاقی ویڈیوز کے خلاف پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں نے نوٹس نہ لیا جس کے باعث انہیں پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز معاشرے کو منفی سرگرمیوں کی طرف لے جارہی ہے جس کے باعث انہیں نے یہ پٹیشن دائرکی ہے اور انہیں امید ہے کہ انہیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے جبکہ خودکشی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں لہٰذا ایسی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کی جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube