Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

خاتون کی تصاویر شوہر کو بھیجنے والا ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ملزم معافیاں مانگتا رہا

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں خاتون پولیس اہلکار کو بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے غیراخلاقی مواد برآمد کرلیا۔ ملزم نے اپنی سابق دوست کی تصاویر اس کے شوہر کو بھیجی تھیں۔

ملزم نے گرفتاری کے بعد بتایا کہ دونوں آپس میں دوست تھے مگر خاتون نے دوسری جگہ شادی کرلی۔ میں نے اس کے شوہر کو تصویریں بھیجیں تاکہ وہ اسے طلاق دے دے۔ میں بہت شرمندہ ہوں۔ اللہ کے لئے مجھے معاف کر دیں۔

ایف آئی اے اہلکار نے بتایا کہ بلیک میلنگ کے اکثر واقعات میں دو لوگوں کا پہلے تعلق ہوتا ہے مگر جب بریک اپ ہو جاتا ہے تو پھر ایک فریق دوسرے کو بلیک میل کرنے لگ جاتا ہے۔

فیصل آباد سے گرفتار ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube