Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں:سینئربھارتی سفارتکار کی طلبی

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

لائن آف کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور رکھ چکری سیکٹر پر آبادي کو نشانہ بنايا گیا۔ فائرنگ میں گولياں لگنے سے شہری زخمی ہوا۔ بھارتی حملے کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دے کر دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔

واقعے کے خلاف پاکستان نے شديد احتجاج کرتے ہوئے 6 ستمبر کو سینیر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ ترجمان کے مطابق سینئر بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے نہ صرف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا بلکہ مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

پاکستان کی جانب سے آئندہ فائر بندی معاہدے اور عالمی قوانین کی پاسداری کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارت نے 2 ہزار 158 بار پاکستان کے ساتھ کیے گئے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube