Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

سابق رکن سندھ اسمبلی میرحیات تالپور انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما سابق رکن سندھ اسمبلی میرحیات تالپور انتقال کرگئے۔

میرحیات تالپور سابق رکن سندھ اسمبلی کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربھی رہے۔ ان کی عمر 86سال تھی۔میر حیات تالپور موجودہ رکن سندھ اسمبلی میر طارق تالپور کے دادا تھے۔

میرحیات تالپور سات بار رکن سندھ اسمبلی رہے جن میں 1985، 1998، 1990،1993، 1998، 2008 اور 2013  کےانتخابات شامل ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سےبتایاگیا ہےکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج شیڈول کےمطابق تاہم قدرے تاخیر سےمیرپورخاص پہنچیں گے۔سینئرپی پی پی رہنما اورسابق رکن اسمبلی میرحاجی حیات خان تالپور کے انتقال کی وجہ سے آج کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ بلاول بھٹو کل بروز منگل سےشیڈول کےمطابق میرپورخاص، سانگھڑاورعمرکوٹ کا دورہ کرینگے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube