Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

اوکاڑہ: معذور نوجوان کو گھسیٹنے والے ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے شیرگڑھ میں ذہنی معذور نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے حرکت میں آکر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاؤں کے با اثر افراد نے ذہنی معذور لڑکے کو درخت سے لٹکایا۔ کبھی موٹرسائیکل کے پیچھے رسی سے باندھ کر گھسیٹتے رہے اور نہر میں گرانے کی کوشش بھی کی۔

معذور نوجوان دہائیاں دیتا رہا مگر انہیں رحم نہ آیا۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او اوکاڑہ نے واقعہ کا نوٹس لیا تو پولیس حرکت میں آگئی اور تشدد کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube