Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی تبدیلی منصوبہ: کتنے پیسے کہاں خرچ ہونگے؟

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز 11 کھرب 13 ارب روپے کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کیا ہے۔

اس تاریخی اور کثیر ترقیاتی پیکیج کا مقصد کراچی کو درپیش دیرینہ شہری مسائل حل کرنا ہے۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان یا کراچی تبدیلی منصوبے کے تحت کتنے پیسے کس مد میں خرچ کئے جارہے ہیں، اس کی مختصر تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ کل رقم کا سب سے بڑا حصہ یعنی 5 کھرب 72 ارب روپے بی آر ٹی اورنج، بی آر ٹی ریڈ اور بی آر ٹی ییلو لائنز سمیت 6 ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر صرف ہوگا۔

پلان کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور نکاسی آب کے منصوبوں پر 2 کھرب 67 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

سیوریج کی ٹریٹمنٹ کیلئے ایک کھرب 41 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

پانی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں کیلئے 92 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 41 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube