Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

SAMAA | and - Posted: Sep 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

IMRAN KHAN_1

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، اس دورے وہ 800 ارب روپے سے زائد کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان اور تاجروں و اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان  دوپہر 1 بجے کراچی پہنچے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ایک روزہ دورے ميں وزیراعظم عمران خان دوپہر 2 بجے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، 4 بجے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ اور صنعت کاروں و تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

نمائندہ سماء ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورۂ کراچی میں شہر قائد کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے، جس میں 800 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے شامل ہوں گے۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں ماس ٹرانزٹ کے 6 منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا، جس کی مالیت 447 ارب روپے سے زائد ہے، 300 ارب روپے مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی پلان کا حصہ ہے، جس میں 250 ارب روپے چینی حکومت اور 50 ارب روپے سندھ حکومت فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق کے ٹی پی میں کراچی کیلئے سیوریج کے 8 بڑے منصوبوں کا تخمینہ 162 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے 4 منصوبوں پر 14 ارب 86 کروڑ خرچ ہوں گے، پلان میں واٹر ڈرینز کے 2 منصوبوں کا تخمینہ 4 ارب 70 کروڑ روپے ہے جبکہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر 62 ارب 30 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

دوسری جانب ورلڈ بينک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر کہتے ہيں کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے تقریباً 10 ارب ڈالر درکار ہیں، اِس رقم سے شہر قائد ميں ٹرانسپورٹ، سیوريج، پانی اور کچرے کے مسائل حل ہوسکیں گے۔

ورلڈ بینک کی 2018ء میں کراچی پر تفصیلی رپورٹ کے مطابق گندگی اور آلودگی کے لحاظ سے کراچی جنوبی ایشیاء کا پانچواں گندا ترین شہر بن چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube