Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ: موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے 3 افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد مکمل طور پر پھٹ نہیں سکا۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر ولی جیٹ کے علاقے میں بارود سے بھری موٹر سائیکل کے ذریعے ٹائم ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا، جس کے بعد قریب میں کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی، واقعے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد مکمل طور پر پھٹ نہیں سکا، جس کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد اور بال بیئرنگ استعمال کئے گئے،

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت زبیر احمد ولد حاجی شیرزادہ ، مقبول احمد ولد محمد عثمان اور صورت خان ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube