Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سڑک تعمیر کرنیوالی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، واقعے میں لیفٹیننٹ سمیت 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکار سڑک تعمیر کرنیوالی ایک ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے جب دھماکا ہوا، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء میں مظفر آباد کے رہائشی 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شامل ہیں، شہداء کی میتیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube