Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے،عمران خان

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: عمران خان/فیس بک

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں انسداد تشدد بل جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اسلام اور ہمارے آئین کی روح کے منافی ہے، تشدد کا خاتمہ ہماری بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 ستمبر کو وزیراعظم نے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر غور کیلئے میں نے غیر ملکی اور سزائے موت کی منتظر خواتین قیدیوں کی تفصیلات بھی فوری طلب کی ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے وزارتِ انسانی حقوق، اٹارنی جنرل اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے حکم نامے میں وضع کردہ معیار پر پورا اترنے والی زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ کے حکم نامے 299/2020 پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube